چہرے کے اضاافی بالوں سے نجات پائیں
اضافی بال چہرے کو بد نما بناتے ہیں۔یہ اضافی بال اکثر پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ،ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اگنا فطری خوبصورتی کو ماند کر دیتا ہے جن سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ ، تھریڈنگ ، کریم ،لوشن اورکیمیائی مصنوعات کا سہارا لیتی ہیں جوصرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پرہارمونز کے عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ غیر متوازن غذاؤں کا استعمال، ٹینشن اور موروثیت بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہیں۔ چہرے کے غیرضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیائی مصنوعات کے بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد نہ صرف منفی اثرات سے محفوظ رہتی ہے بلکہ چہرے کے بالوں کی نشودنما بھی کم ہوجاتی ہے۔ درج ذیل نسخے اضافی بالوں سے نجات حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے ۔ دو کھانے کے چمچ ،ملتانی مٹی ، ایک چائے کا چمچہ ،بوڑھ کے درخت کی گوند اور ایک کھانے کا چمچ، میڈیکیٹڈ ابٹن، عرق گلاب میں مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور چہرے کے غیر ضروری...